Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس جگن موہن ریڈی ’’ آندھرا ششی کلا‘‘

وائی ایس جگن موہن ریڈی ’’ آندھرا ششی کلا‘‘

غیر مجاز املاک و مقدمات پر تلگودیشم پارٹی کی سخت تنقید
حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) تلگودیشم پارٹی آندھراپردیش نے غیر مجاز املاک معاملوں و مقدمات پر صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’’ آندھرا ششی کلا ‘‘ سے تعبیر کیا ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینئیر قائد تلگودیشم پارٹی و صدرنشین آندھراپردیش ہاوزنگ کارپوریشن مسٹر ورلا رامیا نے یہ بات کہی اور بتایا کہ اناڈی ایم کے جنرل سکریٹری ششی کلا کے غیر مجاز املاک کیس میں دیا گیا فیصلہ کرپٹ سیاسی قائدین کے منہ پر طمانچہ ‘‘ کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اناڈی ایم کے جنرل سکریٹری ششی کلا کو صرف 60 کروڑ کے کرپشن و غیر مجاز املاک معاملوں میں چار سال جیل کی سزا اور دس کروڑ روپئے جرمانہ ادا کرنے کی سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے جبکہ 43 ہزار کروڑ روپئے کے کرپشن معاملتوں کے کیس میں جگن موہن ریڈی کو کتنے سال کی سزا ہوگی ۔ مسٹر وی رامیا نے کہا کہ ششی کلا کیس میں سپریم کورٹ نے جو سزا سنائی ہے اس سے خود مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی بہت ہی خوف زدہ ہیں۔ جبکہ ششی کلا پر جن الزامات کے تحت کیس درج کیا گیا وہی نوعیت کے ( ششی کلا کے کیس ) کیسیس بھی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے خلاف درج کئے گئے ۔ اس کے باوجود یوا بھیری کے نام پر ریاست میں نوجوانوں کو آخر کیا پیام دینے والے ہیں ۔ انہوں نے دریافت کیا کہ آیا اپنی زندگی کو مثالی تصور کرنے کا نوجوانوں کو پیام دیں گے ۔ جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ آج کل یعنی بہت جلد مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی آندھرا ششی کلا ہونا اور جیل کو جانا ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT