Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس جگن پر تلگودیشم کی شدید تنقید

وائی ایس جگن پر تلگودیشم کی شدید تنقید

حیدرآباد ۔ /17 جولائی (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور وائی ایس آر کانگریس پارلیمنٹری پارٹی کے اجلاس میں انحراف پارٹی قانون میں بعض ضروری ترمیمات کرنے کیلئے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے سے متعلق کئے گئے فیصلہ پر تلگودیشم پارٹی نے سخت اعتراض کیا ۔ سینئر قائد تلگودیشم مسٹر جی مدوکرشنما نائیڈو نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاستی مفادات کو فراموش کرکے غیر ضروری و غیر اہم موضوعات کو لیکر مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے وائی ایس آر کانگریس پارلیمنٹری پارٹی کی جانب سے فیصلہ کرنا انتہائی بدبختانہ بات ہے ۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے (1.40) لاکھ کروڑ روپیوں کی بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جانے سے متعلق مکمل غلط اطلاعات پر مبنی مرتب کردہ کتاب پر پارلیمنٹ میں مباحث کا موقعہ فراہم کرنے کا سخت مطالبہ کرنے کا کیا گیا فیصلہ میں انتہائی احمقانہ اور نامناسب بات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT