Monday , October 15 2018
Home / جرائم و حادثات / وائی فائی روٹر بند کرنے پر شوہر کی بیوی کو شدید مار پیٹ

وائی فائی روٹر بند کرنے پر شوہر کی بیوی کو شدید مار پیٹ

حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) وائی فائی کنکشن بند کرنے پر شوہر نے بیوی کو شدید زدوکوب کیا۔ تفصیلات کے بموجب 30 سالہ ریشماں سلطانہ کی شادی 6 سال قبل قیصر نگر ڈنڈیگل کے عمر پاشاہ سے ہوئی تھی۔ شوہر اکثر رات میں وائی فائی سے موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرتا تھا اور کل رات بھی وہ فون استعمال کررہا تھا جس پر ریشماں سلطانہ نے وائی فائی روٹر بند کرنے کی کوشش کی ۔ عمر پاشاہ انتہائی برہم ہوگیا اور بیوی کو شدید زدوکوب کیا۔ ریشماں کو اس کے شوہر نے منہ پر گھونسے رسید کئے اور شدید زدوکوب کیا ۔ بعدازاں اسے اس کے مائیکے ایم ایس مقطعہ چھوڑ کر چلا گیا۔ ریشماں کی ماں نے بیٹی کو ایک کارپوریٹ دواخانہ منتقل کرکے پنجہ گٹہ پولیس میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے عمر پاشاہ کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ لڑکی کی ماں نے سسرالی رشتہ داروں پر الزام عائد کیا کہ اسے کچھ عرصہ سے ہراساں کیا جارہا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT