Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / ’وائی فائی‘ چوری کے خلاف فتویٰ

’وائی فائی‘ چوری کے خلاف فتویٰ

دبئی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دبئی کے اعلیٰ مذہبی حکام کا کہنا ہیکہ اپنے پڑوس سے ’وائی فائی‘ کا سرقہ کرنا اسلامی اقدار کے مغائر ہوگا۔ دبئی کے محکمہ اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیاں کی طرف سے اس ضمن میں ایک فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔ اسے آج محکمہ کی ویب سائیٹ پر آن لائن پیش کیا گیا۔ یہ فتویٰ ایک گمنام قاری کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا : ’’اگر آپ کا پڑوسی آپ کو وائی فائی استعمال کرنے کی اجازت دیں تو اس سے استفادہ میں کوئی قباحت نہیں لیکن اگر وہ آپ کو اجازت نہ دیں تو آپ اس کا استعمال نہیں کرسکتے‘‘۔ یہ فتویٰ حالیہ برسوں میں دیگر علاقائی مفتیاں کے جاری کردہ فتاوے کی مطابقت میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT