Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / واجپائی اور فرنانڈیز سے مودی کی خیر سگالی ملاقات

واجپائی اور فرنانڈیز سے مودی کی خیر سگالی ملاقات

نئی دہلی۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک نائک جئے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی اور سابق مرکزی وزیر جارج فرنانڈیز سے خیرسگالی ملاقات کی۔ 1975 ء میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ان دونوں قائدین نے آنجہانی جئے پرکاش نارائن کی قیادت میں بحالی جمہوریت کے لئے ’’مکمل انقلاب‘‘ تحریک چلائی تھی اور انہیں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑا تھا۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’انتہائی محترم لوک نائک جئے پرکاش نارائن کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر مئیں سلام کرتا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT