Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / واجپائی طبی معائنوں کیلئے ایمس میں شریک

واجپائی طبی معائنوں کیلئے ایمس میں شریک

نئی دہلی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو جو طویل عرصہ سے علیل ہیں، معمول کے طبی معائنہ کے لئے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) میں شریک کردیا گیا۔ بی جے پی کے ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 93 سالہ رہنما ایمس کے ڈائرکٹر رندیپ گلیریا کی نگرانی میں زیرعلاج ہیں۔ اُنھیں ڈاکٹروں کے مشورہ پر شریک کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر 1998 ء تا 2004 ء وزیراعظم کے عہدہ پر فائز تھے اور بتدریج بگڑتی صحت کے سبب وہ عوامی زندگی سے رفتہ رفتہ کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے گزشتہ کئی سال سے محض اپنی رہائش گاہ تک محدود ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT