Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / واجپائی کو ’بھارت رتن‘ کا اعزاز متوقع

واجپائی کو ’بھارت رتن‘ کا اعزاز متوقع

نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسی قیاس آرائی زوروں پر ہے کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 25ڈسمبر کو اُن کی 90 ویں سالگرہ پر اس ملک کے اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ’بھارت رتن‘ کیلئے نامزد کئے جاسکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس بارے میں فیصلہ کریں گے اور ہوسکتا ہے واجپائی کی سالگرہ پر اعلان کردیں گے ، جسے یوم ا

نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسی قیاس آرائی زوروں پر ہے کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 25ڈسمبر کو اُن کی 90 ویں سالگرہ پر اس ملک کے اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ’بھارت رتن‘ کیلئے نامزد کئے جاسکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس بارے میں فیصلہ کریں گے اور ہوسکتا ہے واجپائی کی سالگرہ پر اعلان کردیں گے ، جسے یوم اچھی حکمرانی کے طورپر منایا جائے گا ۔ کئی بی جے پی قائدین اور ایم پیز بشمول مرلی منوہر جوشی اور ہیمامالینی ماضی میں مطالبہ کرچکے ہیں کہ بھارت رتن کے اعزاز سے واجپائی کو نوازا جائے ۔ این ڈی اے پارٹنر شیوسینا بھی بی جے پی کے پہلے وزیراعظم کو بھارت رتن عطا کرنے کی تائید میں سامنے آئی ہے ۔ بھارت رتن کیلئے سفارش خود وزیراعظم کی جانب سے صدرجمہوریہ کو دی جاتی ہے ۔ تاہم اس کیلئے کوئی باقاعدہ سفارش ضروری نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT