Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / واجپائی کی 92ویں سالگرہ پر مبارکباد

واجپائی کی 92ویں سالگرہ پر مبارکباد

نئی دہلی ۔ 25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بی جے پی کے سینئر قائداٹل بہاری واجپائی سے ملاقات کر کے انہیں درازی عمر اور اچھی صحت کیلئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ واجپائی آج 92سال کے ہوگئے ہیں اور گذشتہ چند برسوں سے سخت بیمار ہیں ۔ پٹنہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے بھی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی 92ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے درازی عمر اور اچھی صحت کیلئے دعا کی ۔
پونے میں آئی ٹی پروفیشنل خاتون کا قتل
پونے ۔ 25ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 23سالہ خاتون سافٹ ویر انجینئر جو اطلاعات ٹکنالوجی کی کمپنی میں برسرکار تھی آج نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل کردی گئی ۔ اس کے دفتر سے چند ہی میٹر کے فاصلے پر شہر کے مضافات میں انترا دیوی کو جو مغربی بنگال کی متوطن تھی تیز دھار ہتھیار کے ذریعہ 8:00بجے شب حملہ کر کے قتل کردیا گیا جب کہ وہ اپنی مقام ملازمت سے اپنی قیامگاہ کو واپس آرہی تھی ۔ اُسے فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
قاتلوں کی تلاش ہنوز جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT