Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / وادیٔ کشمیر میں احتیاطی طور پر تحدیدات

وادیٔ کشمیر میں احتیاطی طور پر تحدیدات

علیحدگی پسندوں کے احتجاجی پروگرام کو عملاً ناکام بنادیا گیا

سرینگر 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) علیحدگی پسندوں کی جانب سے دہلی میں این آئی اے ہیڈکوارٹر کے روبرو احتجاج کے پروگرام کا اعلان کرنے کے بعد حکام نے آج احتیاطی طور پر شہر کے کئی حصوں میں تحدیدات عائد کردی ہیں۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر کے 6 پولیس اسٹیشن حدود میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ علیحدگی پسند گروپ کے قائدین سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک نے چہارشنبہ کو یہ اعلان کیا تھا کہ وہ 9 ستمبر کو دہلی میں این آئی اے دفتر کے روبرو دھرنا منظم کریں گے اور وہ خود کو گرفتاری کیلئے بھی پیش کریں گے۔ اُنھوں نے تحقیقاتی ایجنسی پر کشمیری عوام کو مختلف مقدمات کے ذریعہ ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ حکام نے علیحدگی پسند قائدین کے اِس منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے اُنھیں پہلے ہی احتیاطی طور پر تحویل میں لے لیا ہے۔ میر واعظ اور گیلانی کو گھر پر نظربند رکھا گیا جبکہ یٰسین ملک کو کل رات میسومہ رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ اُنھیں سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ حکام نے کہاکہ وادی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام اور لا اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT