Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / وادیٔ کشمیر میں بارش اور برفباری ، شاہراہ بند

وادیٔ کشمیر میں بارش اور برفباری ، شاہراہ بند

سری نگر ۔8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بارش اور تازہ برف باری کے سبب مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کے بعد 300 کلو میٹر طویل سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردی گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ شاہراہ پر گذشتہ رات بارش اور تازہ برف باری کے سبب متعدد مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر گر آئے جس کے بعد اس پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ انہوں نے بتایا ‘رام بن اور رامسو کے درمیان والے حصے میں کل رات دیر گئے بھاری برکم مٹی کے تودے اور پتھر گرآئے جس کے بعد ہمیں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت روکنی پڑی’۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ جواہر ٹنل اور بانہال کے حصوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے جبکہ بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار بارڈر روڑس آرگنائزیشن (بی آر او) نے مٹی کے تودوں کا ملبہ اور پتھروں کو ہٹانے کے لئے جدید مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگادیا ہے ۔ تاہم وقفہ وقفہ سے جاری بارشوں کے سبب شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے کام میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کسی بھی گاڑیوں کو آج شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ اس شاہراہ پر گذشتہ قریب تین ماہ سے گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت ہی جاری ہے ، اس لئے شیڈول کے مطابق آج گاڑیوں کو سری نگر سے جموں کی طرف چلنا تھا۔

TOPPOPULARRECENT