Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / وادی میں مزید ایک نوجوان کی موت، کرفیو برقرار

وادی میں مزید ایک نوجوان کی موت، کرفیو برقرار

سرینگر ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں جمعہ کو جھڑپوں میں زخمی نوجوان آج ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا جس کے ساتھ ہی جاریہ تشدد میں مہلوکین کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ وادی کے بیشتر علاقوں میں کرفیو اب بھی برقرار ہے۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کا ساکن امیر بشیرلون آج صبح اسکمس ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا۔ بارہمولہ کے سوپور ٹاؤن میں لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے فوج طلب کرنے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم پولیس ترجمان نے اس کی تردید کی۔ وادی میں آج مسلسل 31 ویں دن بھی عام زندگی مفلوج رہی اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT