Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / وادی کشمیر میں آج راہول گاندھی کے انتخابی جلسے

وادی کشمیر میں آج راہول گاندھی کے انتخابی جلسے

جموں ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام)نائب صدر کانگریس راہول گاندھی وادی کشمیر میں کل اسمبلی انتخابات کے دو مرحلوں کے سلسلہ میں انتخابی جلسوںسے خطاب کریں گے ۔ شمالی کشمیر اور ضلع جموں میں 25 نومبر کو دو انتخابی جلسوں سے ان کا خطاب مقرر ہے۔ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری و ترجمان ڈاکٹر عبدالرشید چودھری نے کہا کہ راہول گاندھی دونوں انتخابی

جموں ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام)نائب صدر کانگریس راہول گاندھی وادی کشمیر میں کل اسمبلی انتخابات کے دو مرحلوں کے سلسلہ میں انتخابی جلسوںسے خطاب کریں گے ۔ شمالی کشمیر اور ضلع جموں میں 25 نومبر کو دو انتخابی جلسوں سے ان کا خطاب مقرر ہے۔ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری و ترجمان ڈاکٹر عبدالرشید چودھری نے کہا کہ راہول گاندھی دونوں انتخابی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی تائید میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ لولاب حلقہ انتخاب (وادی کشمیر) اور ضلع پونچھ میں ان کے انتخابی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ توقع ہے کہ انتخابی مہم میں ان کی شرکت سے کانگریس کارکنوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور رائے دہندوں کا مرکز اور ریاست میں کانگریس حکومت کے کارناموں کے بارے میں شعور بیدار ہوگا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی 21 نومبر کو بندی پورہ اور رام بن میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT