Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / وادی کشمیر میں القاعدہ اور سیکیورٹی چیلنج کا سامنا کرنے فوج تیار

وادی کشمیر میں القاعدہ اور سیکیورٹی چیلنج کا سامنا کرنے فوج تیار

سرینگر۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے آج کہا ہیکہ وہ کشمیر میں سیکیورٹی چیلنج اور القاعدہ کی جانب سے وادی میں اپنا مرکز قائم کرنے کے امکانات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ 15کور لیفٹننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنا تیار ہیں ۔ ان سے جب وادی کشمیر میں القاعدہ کے مرکز کے قیام کی اطلاعات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے یہ جواب دیا القاعدہ سنٹرل کمان کے سرکردہ قائدین نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں کشمیر کے مسلمانوں کو جہاد میںشامل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT