Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / وادی کشمیر میں انکاؤنٹر، دو ہلاک

وادی کشمیر میں انکاؤنٹر، دو ہلاک

سرینگر ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے مکوہل سیکٹر میں لائین آف کنٹرول کے قریب سیکوریٹی فورسس کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ صبح کے اولین اوقات میں دو نامعلوم عسکریت پسندوں کو فوج کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا گیا۔ان کے پاس سے دو اے کے 47 رائفلز اور ایک یو بی جی ایل کے علاوہ دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔ ترجمان نے یہ صراحت نہیں کی کہ دونوں مہلوک عسکریت پسند پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے گھس آئے تھے یا پھر پہلے ہی سے یہاں سرگرم تھے۔انہوں نے کہا کہ فوج راحت کاری کاموں میں مصروف ہونے کے باوجود لائین آف کنٹرول پر چوکسی برتی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT