Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / وادی کشمیر میں برفباری سے ٹریفک مسدود

وادی کشمیر میں برفباری سے ٹریفک مسدود

سرینگر۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں آج مسلسل تیسرے روز بھی وقفہ وقفہ سے برفباری جاری رہی جس کے باعث سرینگر ۔ جموں شاہراہ کو بند کردینا پڑا اور محکمہ موسمیات نے آج یہ وارننگ دی ہے کہ ریاست کے بعض حصوں میں زبردست برفباری ہوسکتی ہے۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ آج تیسرے دن بھی برفباری کے باعث گلمرگ میں 2فیٹ برف جمع ہوگئی۔ سرینگر

سرینگر۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں آج مسلسل تیسرے روز بھی وقفہ وقفہ سے برفباری جاری رہی جس کے باعث سرینگر ۔ جموں شاہراہ کو بند کردینا پڑا اور محکمہ موسمیات نے آج یہ وارننگ دی ہے کہ ریاست کے بعض حصوں میں زبردست برفباری ہوسکتی ہے۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ آج تیسرے دن بھی برفباری کے باعث گلمرگ میں 2فیٹ برف جمع ہوگئی۔ سرینگر میں کل رات 17سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی اور سورج کی تمازت 0.6 ڈگری سیلسیس تھی اور درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔

کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر عالمی بینک ٹیم کا جائزہ
جموں۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت جموں و کشمیر نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال سیلاب کے دوران تقریباً 2.54لاکھ پرائیویٹ اسٹرکچرس ( مکانات وعمارات ) اور 6,500 کروڑ سے زائد پبلک انفراسٹرکچر س کو نقصان پہنچا۔ ریاستی کمشنر، سکریٹری ریونیو، راحت و باز آبادکاری ونود کول نے آج عالمی بینک ٹیم کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ستمبر 2014 کے سیلاب کی تباہ کاریوں پر عالمی بینک عہدیدار کے ساتھ ایک جائزہ منعقد کیا اور بتایا کہ سیلاب میں جن مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اس کی تعمیر نو کے ساتھ تاجرین کو فی الفور امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے بڑے پیمانہ پر تباہی آئی تھی جس میں ہزارہا افراد بے سروسامان ہوگئے اور تاجرین کا ساز وسامان سیلاب کی نذر ہوگیا جن کی بازآبادکاری کے لئے عالمی بینک کی امداد ناگزیر ہے۔

جموں و کشمیر گورنر کی نیتی کے اجلاس میں شرکت
جموں ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں و کشمیر این این ووہرہ نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو 8 فبروری کو دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ گورنر کو نیتی کی گورننگ کونسل کے اولین اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ راج بھون کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلہ میں گورنر نے ریاستی حکومت کے رویہ کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے ایک تبادلہ خیال کا اجلاس منعقد کیا اور نیتی کے دائرہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں جو منصوبہ بندی کمیشن کے جانشین کی حیثیت سے قائم کیا گیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ وہ ریاست کی متوازن ترقی کے بارے میں اس اجلاس میں تبادلہ خیال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT