Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / وادی کشمیر میں تازہ برفباری اور بارش

وادی کشمیر میں تازہ برفباری اور بارش

سرینگر۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تازہ برفباری اور بارش ہوئی جب کہ پوری وادی اورلداخ کے علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا جس سے عوام کو آج مسلسل دوسرے دن بھی ٹھٹھرادینے والی سردی سے چھٹکارہ حاصل ہوا ۔ سیاحتی مراکزگلمرگ‘ پہلگام اور کپواڑہ میں تازہ برفباری ہوئی جب کہ وادی کے دیگر علاقوں میں ب

سرینگر۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تازہ برفباری اور بارش ہوئی جب کہ پوری وادی اورلداخ کے علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا جس سے عوام کو آج مسلسل دوسرے دن بھی ٹھٹھرادینے والی سردی سے چھٹکارہ حاصل ہوا ۔ سیاحتی مراکزگلمرگ‘ پہلگام اور کپواڑہ میں تازہ برفباری ہوئی جب کہ وادی کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ ہلکی سے اوسط بارش یا برفباری کشمیر کے کئی علاقوں میں دیکھی گئی جب کہ موسم بحیثیت مجموعی گذشتہ چند دن سے خشک تھا ۔ گلمرگ شمالی کشمیر کا علاقہ ہے جہاں 11سنٹی میٹر برف اور 22ملی میٹر بارش رات کے وقت ہوئی ۔ ترجمان کے بموجب شہرہ آفاق اسکینگ کے مرکز میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 4درجہ سلسیس ہوگیا جو کل منفی 7.2 سلسیس تھا ۔ پہلگام کے پہاڑی علاقہ میں دو سنٹی میٹر برف گری اور 1.6 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ اقل ترین درجہ حرارت میں 5.5درجہ کا اضافہ ہوا ۔ سرینگرمیں اقل ترین درجہ حرارت منفی 0.9درجہ سلسیس تھا۔ محکمہ موسمیات ترجمان نے کہا کہ قاضی گُنڈ‘ سرینگر ۔جموں شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 2.8 درجہ سلسیس تھا ۔ کپواڑہ میں 4.6سنٹی میٹر برف اور 23.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT