Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / وادی کشمیر میں دولت اسلامیہ کی موجودگی

وادی کشمیر میں دولت اسلامیہ کی موجودگی

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی جانب سے مسترد
وارناسی ۔20 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے وادی کشمیر میں قدم جمانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستانی مسلمان دہشت گرد تنظیموں جیسے دولت اسلامیہ کو ملک میں قدم جمانے نہیں دیں گے ۔ راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی نوجوانوں پر اُن کا بھرپور یقین ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کو اُنھیں گمراہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ کوئی بھی ہندوستانی مسلمان جو اسلام پر ایمان رکھتا ہو دولت اسلامیہ کو ہندوستان میں قدم جمانے کی اجازت نہیں دے گا ۔ اُن کا تبصرہ ان دعوؤں کے پس منظر میں برسرعام آیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم جو 17 نومبر کو ہندوستانی فوج پر حملے میں ملوث تھی وادی کشمیر میں اپنے قدم جمارہی ہے اور اُس نے ایک سب انسپکٹر مغیث اور عمران ٹاک کو ہلاک کردیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم نے ان دونوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT