Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / وادی کشمیر میں زلزلہ کا جھٹکہ

وادی کشمیر میں زلزلہ کا جھٹکہ

سری نگر /8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر آج 5.5 شدت کے ایک زلزلہ سے دہل گئی، جس کے نتیجہ میں مقامی افراد میں خوف و سنسنی کی لہر دوڑ گئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ دوپہر 2 بجکر 38 منٹ پر 5.5 شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ محسوس ہوا، جس کا مبدا افغانستان کے ہندوکش علاقہ میں تھا۔ کشمیر زلزلوں سے خطرناک حد تک متاثرہ زون کے تحت واقع ہے۔ وادی کشمیر میں آج کے زلزلہ سے عوام میں ہراسانی پھیل گئی، تاہم پولیس نے کہا کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT