Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / واراناسی کی خواتین کو وزیراعظم کا راکھی تہوار پر تحفہ

واراناسی کی خواتین کو وزیراعظم کا راکھی تہوار پر تحفہ

واراناسی ۔ /29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) رکھشا بندھن کے موقع پر مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج یہاں کہا کہ واراناسی کی 51 ہزار خواتین اور لڑکیوں کا پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے تحت وزیراعظم کی طرف سے بطور تحفہ بیمہ کرایا جائے گا ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ اسکیم وزیراعظم کی ذہنی اختراع ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد کو بااختیار بنایا جائے ۔ یہاں ایک اسکول میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ وہ رکھشا بندھن کے موقع پر واراناسی لوک سبھا حلقہ کی خواتین اور لڑکیوں کیلئے انشورنس اسکیم کا تحفہ لیکر آئے ۔ انہوں نے بتایا کہ صرف 12 روپئے سالانہ کے پریمیم پر دو لاکھ روپئے کا حادثاتی بیمہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT