Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / وارانسی میں تین ایڈیشنل مجسٹریٹ برطرف

وارانسی میں تین ایڈیشنل مجسٹریٹ برطرف

اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم ، ایک ہزار سے زائد طلبہ کیخلاف مقدمہ
وارانسی ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنارس ہندو یونیورسٹی میں طلبہ پر لاٹھی چارج کے سلسلہ میں آج تین ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ وارانسی اور دو پولیس عہدیداروں کو برطرف کردیا گیا۔ اس کے علاوہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے جس میں سیاسی سطح پر ایک بڑا تنازعہ کھڑا کردیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے یونیورسٹی کیمپس میں پولیس کارروائی کیلئے بی جے پی کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ لاٹھی چارج کے سلسلہ میں نامعلوم پولیس عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کارروائی میں دو صحافی بھی زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی تشدد کے سلسلہ میں ایک ہزار سے زائد طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وارانسی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ تین ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ منوج کمار سنگھ، سشیل کمار گاوند اور جگدما پرساد سنگھ کو برطرف کردیا گیا۔ دو پولیس عہدیداروں کو بھی کل پیش آئے تشدد کے سلسلہ میں برطرف کیا گیا ہے۔ (خبر صفحہ 3 پر)

TOPPOPULARRECENT