Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / وارانسی میں رام رتھ یاترا کا استقبال

وارانسی میں رام رتھ یاترا کا استقبال

وارانسی 15فروری(سیاست اٹ کام) ترپردیش، کے اجودھیا سے رامیشورم کے لئے نکلی رام رتھ یاترا کا آج وارانسی پہنچنے پر ہندو تنظیموں کے کارکنان نے استقبال کیا، اور رتھ میں رکھی مورتیوں کی آرتی بھی اتاری گئی۔بجرنگ دل کے کاشی کے صدر ارجن موریہ نے بتایا کہ رتھ کے ساتھ چل رہے تقریباََ 50 سادھوسنت قدیم شری کاشی وشوناتھ مندردرشن کریں گے اور الہ آباد کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات شہر کی سرحد میں داخل ہو تے ہی بابت پور کے لال بہادر شاستری بین الا قوامی ہوئی اڈے سے شہر کی سرحد میں پہنچنے پر لوگوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔گزشتہ شب سخت سیکیورٹی میں رام راج رتھ یاتراترنا،گلٹ بازار،بھوجوبیر،پولیس لائین چوراہا،پانڈے پورچوراہا،چاوکا گھاٹ،تیلیاباغ،انگلشیا لائن،ہوتے ہوئے لھرتاراکے رام جانکی مندر پہنچی۔اس جلوس میں بجرنگ دل ، وشو ہندو پریشد اور بی جے پی کے کارکنان نے جے شری رام و مندر وہیں بنا ئیں گے جی سے نعرے لگاتے رہے ۔

TOPPOPULARRECENT