Tuesday , December 11 2018

وارانسی میں مودی کا حقیقی قد عیاں ہوگا : شرد یادو

پٹنہ ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر جے ڈی (یو) شرد یادو نے آج سابق حلیف بی جے پی پر ایل کے اڈوانی کے حلقہ سے متعلق تنازعات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو وارانسی میں اُن کا ’’حقیقی‘‘ مقام دکھایا جائے گا۔ ’’بی جے پی ہر ہر مودی کے نعرے لگا رہی ہے … وارانسی جس کا لارڈ مہادیو کے سبب عوام احترام کرتے ہیں، وہاں مودی کو اُن کا حق

پٹنہ ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر جے ڈی (یو) شرد یادو نے آج سابق حلیف بی جے پی پر ایل کے اڈوانی کے حلقہ سے متعلق تنازعات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو وارانسی میں اُن کا ’’حقیقی‘‘ مقام دکھایا جائے گا۔ ’’بی جے پی ہر ہر مودی کے نعرے لگا رہی ہے … وارانسی جس کا لارڈ مہادیو کے سبب عوام احترام کرتے ہیں، وہاں مودی کو اُن کا حقیقی قد معلوم ہوجائیگا،‘‘ شرد یادو نے دہلی سے آمد پر یہاں جئے پرکاش نرائن ایرپورٹ میں اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ بی جے پی کے اپنے حق میں لہر ہونے کے دعوے کو جھٹلاتے ہوئے صدر جے ڈی (یو) نے کہا کہ اس ملک میں اگلا وزیراعظم تھرڈ فرنٹ سے ہوگا جو غیرکانگریس اور غیربی جے پی جماعتوں پر مشتمل رہے۔

TOPPOPULARRECENT