Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / وارانسی میں مودی کے خلاف مجید اللہ خان فرحت کی انتخابی مہم

وارانسی میں مودی کے خلاف مجید اللہ خان فرحت کی انتخابی مہم

عام آدمی پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے مقامی عوام سے ایم بی ٹی قائد کی اپیل

عام آدمی پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے مقامی عوام سے ایم بی ٹی قائد کی اپیل

بنارس /9 مئی ( سیاست نیوز ) دنیا میں سامراجیت اور اختیار کا جھگڑا جاری ہے اور اختیارات کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو کامیابی حاصل ہوگئی ۔ خود اختیاری کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا مرکز و منبع آج حلقہ پارلیمان وارانسی بنا ہوا ہے ۔ جہاں سامراجیت کے خلاف انقلاب بپا ہوچکا ہے ۔ جناب مجید اللہ خان فرحت ترجمان مجلس بچاؤ تحریک نے آج نریندر مودی کے خلاف انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے وارانسی کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ اروند گجریوال کے حق میں اپنے ووٹ کا ا ستعمال کریں ۔ جناب مجید اللہ خان فرحت نے حلقہ پارلیمان وارانی کے مختلف علاقوں رسول پورہ ، بوکنواں ، میدانگی ، بھیلی پورہ ، جیٹ پور ، ویکاس نگر ، بھرت نگر کے علاوہ دیگر علاقوں میں پد یاترا اور روڈ شو سے مختلف مقامات پر عوام کو مخاطب کیا ۔ ترجمان تحریک نے نریندر مودی کو بدترین فرقہ پرست ہندوستان کا سب سے بڑا دہشت گرد اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی سامراجی قوتوں کا آلہ کار قرار دیتے ہیوئے کہا کہ نریندر مودی کی شکست کے ذریعہ بنارس کے عوام ملک کی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سلامتی کا پیغام دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کانگریس اور بی جے پی پارٹی دونوں کو ہی فرقہ پرست جماعتیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی منصوبہ بند طریقہ سے فرقہ پرستی کا مظاہرہ کرتی ہے ۔ جبکہ کانگریس کا ایقان حکمت عملی کی فرقہ پرستی پر ہے ۔ جناب مجید اللہ خان فرحت نے بتایا کہ آج ہندوستان بھر کے سیکولر عوام کے علاوہ اقلیتوں کی نظریں حلقہ پارلیمان وارانسی پر ٹیکی ہوئی ہیں ۔ ایسی صورت میں وارانسی کے رائے دہندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی توقعات کو پورا کرتے ہوئے اپنے ووٹوں کے ذریعہ مودی پر تماچے رسید کریں ۔ انہوں نے گجرات میں ہوئی نسل کشی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جس شخص کو ملک کے وزارت اعظمی کا دعویدار قرار دینے کی ذرائع ابلاغ ادارے کوشش کر رہے ہیں اس کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ فرحت خان نے کہا کہ ملک کے اتحاد کی سلامتی کیلئے یہ ضروری ہے کہ خود اختیاری کی جدوجہد کرنے والوں کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے اروند گجریوال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اروند گجریوال قومی سطح پر عریب مظلوم اور محروم طبقات کے حق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ اسی لئے انہوں نے یہ محسوس کیا کہ ان کی حمایت کی جائے ۔ جناب مجید اللہ خان فرحت نے بنارس کے رائے دہندوں کو مشورہ دیا کہ وہ سیکولرازم کی بقاء فرقہ پرستی کے خاتمہ کے علاوہ نریندر مودی کی شکست کیلئے کجریوال کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں ترجمان تحریک نے بتایا کہ وارانسی سے نریندر مودی کی شکست کے بعد یہ واضح ہوجائے گا کہ ملک میں جو جھوٹی مودی لہر چلائی گئی ہے ۔ عوام اس کو سمجھ چکے ہیں ۔ گذشتہ یوم عام آدمی پارٹی کے ایگزیکیٹیو کونسل رکن جناب الیاس اعظمی سینئیر پارلیمنٹرس جناب مجید اللہ خان فرحت سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی کے اصول و مقاصد سے واقف کروایا بعد ازاں عام آدمی پارٹی کے انتخابی دفتر پر جناب مجید اللہ خان فرحت نے مسٹر اشیش تلوار مسٹر اشیش کھیتوار ، سنجئے سنگھ کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے دیگر ذمہ داروں سے ملاقات کی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے ملک کے مختلف مقامات سے وارانسی پہونچکر ارویند گجریوال کے حق میں انتخابی مہم چلانے والے ذمہ داروں اور والینٹرس کیلئے جذبہ خدمت کی ستائش کی ۔ اس موقع پر جناب مجید اللہ خان فرحت کے ہمراہ جناب منیر عالم خان ، جناب مصطفی محمود کے علاوہ تحریک کے دیگر قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT