Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / وارانسی کے ریلوے گودام میں زبردست آگ، لاکھوں کا مال نذر آتش

وارانسی کے ریلوے گودام میں زبردست آگ، لاکھوں کا مال نذر آتش

وارانسی، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ورانسی کے جیت پور علاقہ میں ریلوے کے ایک گودام میں زبردست آگ لگنے سے اس میں رکھا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن (سٹی ریلوے ) کے پاس الئی پور واقع ریلوے گودام میں آدھی رات کو آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی۔ جسے قابو کرنے کے لئے درجنوں فائر بریگیڈکی گاڑیاں لگائی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔ مالی نقصان کاا ندازہ لگایا جارہا ہے ۔ کسی جانی نقصا ن کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT