Thursday , December 13 2018

وارثی گوڑہ سے دو کمسن لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ

حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) سکندرآباد وارثی گوڑہ میں دو کمسن پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ۔ 4 سالہ سلمان اور 2 سالہ عامر اپنے مکان کے قریب کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک لاپتہ ہوگئے ۔ بچوں کے والد ین خواجہ اور ریشماں بیگم نے چلکل گوڑہ پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کردی۔ پولیس وارثی گوڑہ علاقہ میں موجود بعض سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کررہی ہے تا کہ لاپتہ بچوں کا پتہ لگایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT