Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / وارسا پُل پر آتشزدگی، آگ بجھانے 12 گھنٹے جدوجہد

وارسا پُل پر آتشزدگی، آگ بجھانے 12 گھنٹے جدوجہد

وارسا۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ آتش فرو عملہ کو آگ بجھانے 12 گھنٹے تک جدوجہد کرنا پڑا جو وارسا کے ایک اہم پُل پر بھڑک اُٹھی تھی جس کی وجہ سے دارالحکومت ملک کے باقی علاقوں سے منقطع ہوگیا تھا، کیونکہ یہ پُل ٹرانسپورٹ کا کلیدی رابطہ ہے۔ آگ سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، لیکن اندیشہ ہے کہ لیزن کووسکی پُل کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ آگ بج

وارسا۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ آتش فرو عملہ کو آگ بجھانے 12 گھنٹے تک جدوجہد کرنا پڑا جو وارسا کے ایک اہم پُل پر بھڑک اُٹھی تھی جس کی وجہ سے دارالحکومت ملک کے باقی علاقوں سے منقطع ہوگیا تھا، کیونکہ یہ پُل ٹرانسپورٹ کا کلیدی رابطہ ہے۔ آگ سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، لیکن اندیشہ ہے کہ لیزن کووسکی پُل کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ آگ بجھانے 12 گھنٹے کا وقت صرف ہوا، لیکن مقام حادثہ کی نگرانی ہنوز جاری ہے۔ ماہرین پُل کی حالت کا معائنہ کریں گے اور پتہ چلائیں گے کہ کیا اس کے ڈھانچے کو کوئی نقصان پہنچا ہے؟ عہدیداروں کو اندیشہ ہے کہ مواصلات، گیس اور برقی کیبلس کو نقصان پہنچا ہوگا جو 1388 فٹ لمبے پُل پر موجود ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT