Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / وارم اپ کی شکست ہندوستان کیخلاف اثرانداز ہوگی: انضمام

وارم اپ کی شکست ہندوستان کیخلاف اثرانداز ہوگی: انضمام

کراچی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ مقابلہ میں پاکستان کو ہوئی شرمناک شکست پر خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلہ میں وارم مقابلہ کی شکست سے پاکستانی کھلاڑیوں کے مظاہرے متاثر ہوسکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے

کراچی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ مقابلہ میں پاکستان کو ہوئی شرمناک شکست پر خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلہ میں وارم مقابلہ کی شکست سے پاکستانی کھلاڑیوں کے مظاہرے متاثر ہوسکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم صرف 41 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اِس ناقص مظاہرہ کا ہندوستان کے خلاف انتہائی دباؤ والے مقابلہ میں کھلاڑیوں پر اثر پڑے گا۔

انضمام الحق نے اپنی ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے اہم مقابلہ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی نیٹ میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لئے مشق کریں۔ انضمام الحق نے مزید کہاکہ میں کھلاڑیوں کو ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ اہم مقابلہ سے قبل نیند متاثر کرتے ہوئے بہت زیادہ مقابلہ کے متعلق سوچنے کے بجائے پُرسکون ذہن کے ساتھ مقابلہ میں شرکت کریں۔ انضمام نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کو پس پشت ڈالتے ہوئے ہندوستان کے خلاف مقابلہ پر توجہ مرکوز کرے۔

TOPPOPULARRECENT