Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / وارناسی جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اسٹاف کے ساتھ تصادم کے بعد سپرنٹنڈنٹ کو یرغمال بنالیا گیا

وارناسی جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اسٹاف کے ساتھ تصادم کے بعد سپرنٹنڈنٹ کو یرغمال بنالیا گیا

وارناسی 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وارناسی ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں نے اسٹاف کے ساتھ تصادم کے بعد سپرنٹنڈنٹ کو یرغمال بنالیا جبکہ اس تصادم میں ڈی ایس پی شدید زخمی ہوگئے۔ کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں واقع ڈسٹرکٹ جیل کے گارڈس نے آج صبح 2 قیدیوں کو زدوکوب کردیا جس کے بعد دیگر قیدی جیل اسٹاف کے ساتھ متصادم ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ اشیش تیواری کو یرغمال بنالیا۔ کیوں کہ وہ مختلف مسائل بشمول ناقص معیار کی غذا کی فراہمی پر ناخوش تھے۔ علاوہ ازیں قیدیوں نے جیل بیرکس کے ایک حصہ کو کنٹرول میں لیتے ہوئے اندر سے مقفل کرلیا۔ جیل عہدیداروں اور قیدیوں کے درمیان تصادم سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اجئے رائے بھی زخمی ہوگئے جبکہ کئی ایک گارڈس (محافظ) پر حملہ کردیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد جیل کے اطراف و اکناف پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی اور مقفل بیرکس سے قیدیوں کو باہر نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راج منی یادو اور محکمہ محابس کے سینئر عہدیداران جیل پہنچ کر حالات سے نمٹنے کی کوشش میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT