Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / وارناسی میں بی جے پی کارپوریٹر کا قتل

وارناسی میں بی جے پی کارپوریٹر کا قتل

وارناسی ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : علاقہ تلسی پور میں کل شب موٹر سیکل سوار حملہ آوروں نے ایک بی جے پی کارپوریٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ شبوسیٹھ 40 سالہ بی جے پی کارپوریٹر جو کہ رامپورہ وارڈ سے منتخب ہوئے تھے کل شب علاقہ کاکرمیٹہ سے اپنے مکان واپس ہورہے تھے کہ نامعلوم حملہ آواروں نے انہیں راستہ میں روک لیا اور سر میں گولی مار کر فرار ہوگئے ۔ سیٹھ کو فی الفور سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں وارناسی وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT