Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / وارناسی میں لالوپرساد یادو کا بحیثیت ’ سمدھی خیر مقدم ‘ ایس پی

وارناسی میں لالوپرساد یادو کا بحیثیت ’ سمدھی خیر مقدم ‘ ایس پی

وارناسی 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو کی جانب سے بی جے پی کے خلاف اپنی ملک گیر مہم کے اعلان پر سماجوادی پارٹی لیڈر شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی آر جے ڈی سربراہ کا بحیثیت سمدھی خیر مقدم کریگی ۔ شیوپال یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لالو جی ہمارے سمدھی ہیں اور جب وہ یہاں آئیں گے تو ہم ان کا خیر مقدم کرینگے ۔ سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے بھانجے نے آر جے ڈی سربراہ کی دختر سے جاریہ سال کے اوائل میں شادی کی تھی ۔ اس تقریب کو بہار اور یو پی کے طاقتور سیاسی خاندانوں کا رشتہ قرار دیا جار ہا تھا ۔ لالو پرساد یادو نے بہار انتخابات میں کامیابی کے بعد اعلان کیا تھا وہ وارناسی بھی جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT