Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / وارناسی میں کجریوال کی شہرقاضی سے ملاقات

وارناسی میں کجریوال کی شہرقاضی سے ملاقات

وارناسی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وارناسی میں انتخابی مہم کے پہلے دن عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے مسلم علماء سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے مقاصد کے بارے میں واقف کرایا۔ انہوں نے وارناسی کے گنجان آبادی والے علاقہ تلبھندیشور میں شہرقاضی مولانا غلام یاسر سے لوک سبھا انتخابات میں تائید کی درخواست کی۔ ان کی یہ ملاقات حیرت ان

وارناسی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وارناسی میں انتخابی مہم کے پہلے دن عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے مسلم علماء سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے مقاصد کے بارے میں واقف کرایا۔ انہوں نے وارناسی کے گنجان آبادی والے علاقہ تلبھندیشور میں شہرقاضی مولانا غلام یاسر سے لوک سبھا انتخابات میں تائید کی درخواست کی۔ ان کی یہ ملاقات حیرت انگیز نہیں تھی کیونکہ جولاہوں کے اس شہر میں 30 فیصد شہری اور 18 فیصد مجموعی رائے دہندگان مسلمان ہیں۔ کجریوال نے مولانا غلام یاسر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سنگین حالات سے گذر رہا ہے۔ سیاسی جماعتیں ملک کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ کوئی بھی کرپشن سے آزاد نظام کے لئے تیار نہیں۔ ایسے میں عام آدمی پارٹی سیاسی میدان میں بہتری کے لئے کوشش کررہی ہے۔

کجریوال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کو فرقہ وارانہ رنگ نہیں دیا جانا چاہئے۔ بعدازاں مولانا غلام یاسر نے عام آدمی پارٹی کی تائید کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وارناسی میں مودی کی تائید کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم کجریوال سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے دہلی میں دو ماہ کے اقتدار کے دوران پانی اور برقی شرحوں میں جو کچھ کمی کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کجریوال ملک میں موجودہ سسٹم کو بدلنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ واضح رہیکہ کانگریس امیدوار ریتابہوگنا نے منگل کو لکھنؤ میں مولانا شہاب الدین مدنی سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ لکھنؤ کے مسلمان کبھی بی جے پی کی تائید نہیں کریں گے۔ وہ کانگریس کے ساتھ ہیں۔ صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو لکھنؤ میں شیعہ علماء سے ملاقات کی تھی۔ انتخابات میں تمام بڑی سیاسی جماعتیں مسلمانوں کی تائید کے حصول کیلئے کوشاں ہیں اور مسلم نمائندہ شخصیتوں سے ملاقات کو اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT