Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / وارناسی کے گاؤں میں دولہا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچا

وارناسی کے گاؤں میں دولہا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچا

وارناسی۔/23اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) دولہے نے اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اپنی بارات لیکر پہنچا۔ وارناسی کے سرنتھ علاقہ میں ستھوا گاؤں کا رہنے والے اکھلیش سنگھ کی اس کامیاب کوشش پر ارکان خاندان کافی خوش ہیں۔ اکھلیش سنگھ کے والد وجئے سنگھ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ہمارے گاؤں میں ایک دولہا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بارات لایا ہے اور اس پر وہ کافی خوش ہیں۔ یہ ان کا خواب تھا جو ان کے بیٹے نے پورا کیا۔
اسپائس جٹ کا کمانڈر برطرف
نئی دہلی 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کفایتی ایرلائنز اسپائس جیٹ نے ایک کمانڈر کو خدمات سے برطرف کردیا جس پر الزام ہے کہ کولکتہ سے بنکاک آمد و رفت کے دوران کاک پٹ میں ایک ایر ہوسٹس کو اپنے ساتھ بٹھالیا اور کو پائلٹ کو باہر کردیا۔ ایرلائنز نے ایک بیان میں کہاکہ سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی پر پائلٹ ان کمانڈ کو خدمات سے برخاست کردیا گیا ۔
کیوں کہ قواعد کے مطابق کاک پٹ میں کسی دوسرے شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT