Saturday , November 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / وارنر، اسمتھ اور بینکرافٹ پر سے پابندی ہٹنے کا امکان

وارنر، اسمتھ اور بینکرافٹ پر سے پابندی ہٹنے کا امکان

سڈنی ۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) کھلاڑی یونین کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر بال ٹیمپرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہے کرکٹرز اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر لگی پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے ۔ سی اے کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ آسٹریلیائی کرکٹرز یونین (اے سی اے ) کی جانب سے مسلسل تینوں کھلاڑیوں پرعاید پابندی کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے سی اے پر دباؤ بنا ہے ۔ رابرٹس نے کہاکہ ہمیں ایسے دستاویز حال ہی میں ملے ہیں۔ اسے بورڈ کو مخاطب کرکے لکھا گیا ہے اور سی اے اس پر غور کر رہا ہے ۔آسٹریلیائی کپتان اور نائب کپتان وارنر پر مارچ میں کیپ ٹاؤن ٹسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے پر ایک ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ بینکرافٹ پر نو مہینے کی پابندی ہے ۔ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کو حالیہ سیریز میں نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ٹسٹ ٹیم کو ٹم پین کی کپتانی میں آخري تین ٹسٹ میچوں میں دومیں شکست ہوئی ہے ۔ ونڈے ٹیم کی کپتانی آرون فنچ کے ہاتھوں میں ہے جسے انگلینڈ سے 0-5 سے وائٹ واش سمیت آخری سات میچوں میں شکست ہوئی ہے ۔ پرتھ میں جنوبی افریقہ سے بھی آسٹریلیائی ٹیم پہلا میچ چھ وکٹ سے گنوا بیٹھی۔آسٹریلیائی ٹیم کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے بھی کرکٹ ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے بھی معتوب کھلاڑیوں کی سزا ختم کرنے کی حمایت کی ہے ۔ سی اے عہدیدار نے کہاکہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم کھلاڑیوں کی توجہ رکھیں اور انہیں محسوس کروائیں کہ وہ آسٹریلیائی کرکٹ کا حصہ ہیں۔ ہمیں کھلاڑیوں کی مانگ کا جائزہ لینا ہوگا۔ یادرہے آسٹریلیائی ٹیم کے وارنر اور اسمتھ کے بغیر حالیہ مظاہرے انتہائی مایوس کن ہے اور اسے ٹسٹ، ونڈے اور ٹوئنٹی 20 میں یکے بعد دیگرے کئی ناکامیاں برداشت کرنی پڑی ہیں جبکہ دوسری جانب رواں ماہ کے اواخر ہندوستانی ٹیم کے خلاف اسے مکمل سیریز کھیلنے ہے جو کہ ان دونوں شاندار فام میں ہے لہٰذا ان حالات میں امید کی جارہی ہیکہ شاید وارنر، اسمتھ اور بنکرافٹ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT