Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / وارنر اور واٹسن باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے مکمل فٹ

وارنر اور واٹسن باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے مکمل فٹ

ملبورن ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے خود کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے فٹ قرار دیا ہے جبکہ آل راؤنڈر شین واٹسن جو گزشتہ روز پریکٹس کے دوران باؤنسر سے زخمی ہوئے تھے، ان پر بھی موجود غیر یقینی صورتحال ختم ہوچکی ہے اور وہ بھی 26 ڈسمبر کو شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہے۔ بائیں

ملبورن ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے خود کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے فٹ قرار دیا ہے جبکہ آل راؤنڈر شین واٹسن جو گزشتہ روز پریکٹس کے دوران باؤنسر سے زخمی ہوئے تھے، ان پر بھی موجود غیر یقینی صورتحال ختم ہوچکی ہے اور وہ بھی 26 ڈسمبر کو شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر وارنر جو کہ برسبین میں منعقدہ دوسرے ٹسٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے، تاہم آسٹریلیائی ٹیم نے چار مقابلوں کی رواں سیریز کے دوران 2-0 کی ناقابل شکست سبقت حاصل کرلی تھی۔ اس مقابلہ کے دوران وارنر کے پیر پر گیند لگی تھی جس کے باعث ان کے انگوٹھے میں تکلیف پیدا ہوگئی تھی۔ دراں اثناء وارنر نے تیسرے ٹسٹ میں شرکت کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ بہتری محسوس کر رہے ہیں اور تیسرے ٹسٹ میں شرکت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیند لگنے کی وجہ سے پیر کے انگوٹھے میں تکلیف پیدا ہوگئی تھی لیکن اب اس کی تکلیف سے راحت محسوس کر رہا ہوں اور تیسرے ٹسٹ میں بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم ہوں۔ علاوہ ازیں آسٹریلیائی ٹیم میں آل راؤنڈر میچل مارش کے زخمی ہوکر باہر ہونے کے بعد ان کے مقام پر نوجوان بیٹسمین جیو برنس کو شامل کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ وہ تیسرے ٹسٹ کیلئے آسٹریلیائی قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل کئے جائیں گے، لیکن وارنر کے مقام پر کسی متبادل کھلاڑی کو ان میں شامل نہیں کیا گیا تھا کیونکہ انتظامیہ کو امید تھی کہ وہ باکسنگ ڈے ٹسٹ سے قبل مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔

میزبان ٹیم کیلئے رواں ہفتہ اپنے چند کھلاڑیوں کے زخمی ہونے سے مسائل پیدا ہوگئے تھے جس میں آل راؤنڈر شین واٹسن اور فاسٹ بولر میچل اسٹار شامل ہیں۔ دوسری جانب فاسٹ بولر ریان ہارس مکمل فٹ ہوکر تیسرے ٹسٹ کیلئے تیار ہیں کیونکہ پہلے ٹسٹ میں زخمی ہونے کے بعد ہارس دوسرا ٹسٹ نہیں کھیل پائے تھے۔ آسٹریلیائی ٹیم کیلئے آج خوش آئند لمحہ وہ تھا جب اس کے آل راؤنڈر شین واٹسن پریکٹس کیلئے نیٹس میں پہنچے کیونکہ گزشتہ روز وہ پریکٹس کے دوران باؤنسر سے زخمی ہوئے تھے۔ آسٹریلیائی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے فلپ ہیوز کی باؤنسر سے موت پریشان کن ہے اور گزشتہ روز واٹسن کا پریکٹس کے دوران باؤنسر سے زخمی ہونا تشویش کا باعث تھا۔

واٹسن کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وارنر نے کہا کہ پریکٹس کے دوران واٹسن کے پیروں کی حرکت بالکل ویسے ہی ہے جیسے باؤنسر سے زخمی ہونے سے قبل ہوتی تھی۔ وارنر نے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا کہ ہیوز کی موت کے بعد کھلاڑی باؤنسر کھیلتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں کیونکہ تمام کھلاڑیوں کے ذہن میں یہ واقعہ ہنوز تازہ ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی باکسنگ کے ٹسٹ کیلئے حکمت عملی میں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے اور ٹیم کے ڈائرکٹر روی شاستری مڈل آرڈر میں سریش رائنا کی شمولیت پر لب کشائی سے گریز کر رہے ہیں لیکن رائنا نیٹ پریکٹس کے دوران ہندوستانی ٹیم کے ساتھ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی ہے۔ اجنکیا راہنے اور اشون نے رائنا سے پہلے بیٹنگ کی جبکہ مرلی وجئے ، چٹیشور پجارا، شیکھر دھون اور ویراٹ کوہلی نے اس کے بعد بیٹنگ کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT