Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / وارنر ساتھی بولر ہیزل ووڈ کے باؤنسر سے زخمی

وارنر ساتھی بولر ہیزل ووڈ کے باؤنسر سے زخمی

ڈارون۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی دورہ سے قبل ڈیوڈ وارنر الیون اور اسٹیون اسمتھ الیون کے درمیان انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو دو رنز پر اس وقت ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا جب ساتھی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی گیند کو ہک کرتے ہوئے وہ گردن کے قریب ضرب کھا بیٹھے۔ اگرچہ وہ زمین پر گر گئے تھے لیکن فوری اٹھ کر کھڑے ہوئے اور کسی کی مدد کے بغیر میدان سے باہر چلے گئے۔ ٹیم کے ڈاکٹر رچرڈ سا نے ان کے زخم کا معائنہ کر کے آرام کا مشورہ دیا۔زخم سنگین نوعیت کا نہیں ہے اور امید ہیکہ وارنر پروگرام کے مطابق دورۂ بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔

یوسین بولٹ کا واپسی کا کوئی ارادہ نہیں
لندن۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ چیمپئن شپس کے دوران ٹریک کو خیرباد کہنے والے جمیکا کے اسپرنٹر یوسین بولٹ نے سبکدوشی کے حوالے سے ذہن تبدیل اور واپسی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ریسنگ ٹریک پر واپس آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔بولٹ نے کہا کہ وہ واپس آنے والے کئی افراد کو دیکھ چکے ہیں کہ ان کیلئے حالات پہلے سے بھی بدتر ہوگئے اور انہیں شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنا شمار ایسے لوگوں میں قطعی نہیں کروانا چاہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT