Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / وارنر میں تمہیں چھوڑوں گی نہیں:ڈی کاک کی بہن کا انتباہ

وارنر میں تمہیں چھوڑوں گی نہیں:ڈی کاک کی بہن کا انتباہ

ڈربن ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ جھگڑے میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کی بہن ڈالین بھی کود پڑیں۔انہوں نے وارنر کی جانب سے ڈریسنگ روم کے راستے میں اپنے بھائی پر حملے کی کوشش کرنے کی ویڈیو شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ وارنر میں تمھیں چھوڑوں گی نہیں‘‘۔آسٹریلیائی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ ڈی کک نے وارنر کی اہلیہ کینڈک کے بارے میں کچھ نازیبا بات کہی تھی جس پر وہ بھڑک اٹھے۔ جنوبی افریقی میڈیا میں کہا گیاکہ ڈریسنگ روم جانے کے راستے میں ہوئے واقعہ سے ایک گھنٹہ قبل میدان میں دونوں کے درمیان فقرے بازی ہورہی تھی، وارنر نے تب ڈی کک کے اہل خانہ کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کرنے کے ساتھ انھیں ’جنگلی سور‘ بھی کہا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ڈربن میں منعقدہ پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے وقت جنوبی آفریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک اور آسٹریلیائی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کے درمیان میدان پر گرماگرم بحث ہوئی تھی جس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد آئی سی سی نے بھی سخت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کے خلاف چارج شیٹ بنائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT