Thursday , November 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / وارنر کی بیٹی کا حیدرآبادی گانے پر رقص

وارنر کی بیٹی کا حیدرآبادی گانے پر رقص

نئی دہلی۔31 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) بائیں ہاتھ کے آسٹریلیائی اوپنر بیٹسمین ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں تو ان کی کمسن بیٹی آئیوی مائے بھی کچھ کم پرجوش نہیں جو اپنے والد کو آرنج جرسی میں کامیابی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ان کی بیٹی آئی پی ایل کیلئے سن رائزرز حیدرآباد کے ترانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے اور اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔
ڈی ویلیئرس 3 مقابلوں سے باہر
جوہانسبرگ۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز زخمی ہونے کے باعث ہندوستان کیخلاف ابتدائی تین ونڈے میچز سے باہر ہوگئے۔ جوہانسبرگ ٹسٹ میں ویراٹ کوہلی کا کیچ پکڑنے کے دوران ان کی انگلی زخمی ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT