Friday , April 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / وارنر گردن میں تکلیف کے باوجود پہلا ٹسٹ کھیلنے پرعزم

وارنر گردن میں تکلیف کے باوجود پہلا ٹسٹ کھیلنے پرعزم

ملبورن، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے جمعرات سے شروع ہونے والے ایشیز ٹسٹ سے عین قبل اپنی گردن کی تکلیف سے آسٹریلیائی خیمے میں فکر پیدا کردی ہے ۔ حالانکہ کپتان نے انگلینڈ کے خلاف گابا ٹسٹ میں اترنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وارنر کی گردن میں فیلڈنگ کے دوران تکلیف ہوگئی تھی۔آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان منگل کو فیلڈنگ کی پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے زخمی ہوگئے تھے ۔ ایک گیند کو پکڑنے کے لئے بھاگتے ہوئے انہیں گردن میں تکلیف ہوگئی تھی جس کے فورا بعد انہیں طبی امداد دینے کے لئے لے جایا گیا۔ وارنر نے صحافیوں سے کہا کہ میری گردن میں اکڑن آگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک اونچی گیند کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ تبھی گردن میں جھٹکا آگیا۔ میں فیزیو سے علاج کرا رہا ہوں اور امید ہے کہ اگلے 24 سے 28 گھنٹے میں، میں بالکل ٹھیک ہوجاؤں گا۔ میں آگے بھی کچھ پریکٹس کروں گا۔ مجھے اپنی تکنیک پر تھوڑی توجہ دینی ہوگی۔ میری گردن میں ایسی اکڑن پہلے کبھی نہیں ہوئی۔31 سالہ وارنر نے کہا کہ میں رات میں بھی تھیراپی کراؤں گا تو شاید اگلے دن کچھ بہتر محسوس کروں۔ وارنر نے گردن میں تکلیف کے بعد بھی بلے بازی کی پریکٹس کی لیکن وہ زیادہ دیر تک اسے جاری نہیں رکھ سکے ۔نائب کپتان نے کہا کہ فی الحال میں بلے بازی کوچ گریم ہک کے حساب سے نہیں کھیل پارہا ہوں۔ میری گردن میں درد ہے اور اگر میں صحیح طرح کھڑا نہیں ہوپارہا ہوں تو اس طرح پریکٹس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے لیکن مجھے اتنا یقین ہے کہ میری سوجھی ہوئی گردن مجھے گابا ٹسٹ سے باہر نہیں رکھ پائے گی۔

TOPPOPULARRECENT