Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / وارنر 4000 رنز بنانے والے پہلے بیرونی بیٹسمین

وارنر 4000 رنز بنانے والے پہلے بیرونی بیٹسمین

بنگلور۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں چار ہزار رنز مکمل کرلئے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیرونی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف ایلیمینٹر میچ میں پیوش چاؤلہ کو چھکا لگا کر عبورکیا۔ وہ سریش رائنا ،و یراٹ کوہلی، روہت شرما اور گوتم گمبھیر کے بعد مجموعی طور پر پانچویں اور پہلے غیر ملکی بیٹسمین ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT