Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وارڈ کونسلروں کی سرپنچ کے خلاف کلکٹر کو شکایت

وارڈ کونسلروں کی سرپنچ کے خلاف کلکٹر کو شکایت

گمبھی راؤ پیٹ۔/26نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میجر گرام پنچایت گمبھی راؤ پیٹ کے منجملہ 16وارڈ کونسلروں کے 10کونسلر نے اپنے ہی سرپنچ اور ای او کے خلاف ضلع کلکٹر کریم نگر ویرا برہمیا کو ایک تحریری شکایت دی۔ کلکٹر کے گمبھی راؤ پیٹ دورہ کے موقع پر ان وارڈ کونسلروں نے انچارج سرپنچ پر اپنی من مانی اور بغیر کسی قرارداد کے چیکس ڈرا کرنے کا الزام

گمبھی راؤ پیٹ۔/26نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میجر گرام پنچایت گمبھی راؤ پیٹ کے منجملہ 16وارڈ کونسلروں کے 10کونسلر نے اپنے ہی سرپنچ اور ای او کے خلاف ضلع کلکٹر کریم نگر ویرا برہمیا کو ایک تحریری شکایت دی۔ کلکٹر کے گمبھی راؤ پیٹ دورہ کے موقع پر ان وارڈ کونسلروں نے انچارج سرپنچ پر اپنی من مانی اور بغیر کسی قرارداد کے چیکس ڈرا کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس شکایت پر کلکٹر فوری مداخلت کرتے ہوئے کارروائی کریں۔

آٹو مالکین اور ڈرائیورس کو اطلاع
آرمور۔/26نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر آرمور روی کمار نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آرمور منڈل کے آٹو مالک اور ڈرائیوروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے نئے ٹاپ نمبر آرمور پولیس اسٹیشن آکر حاصل کرلیں تاکہ آٹوؤں کی تمام تفصیلات پولیس اسٹیشن میں درج رہیں۔28، 29نومبر کو صبح 10 بجے پولیس اسٹیشن میں اپنے ٹاپ نمبر رجسٹریشن کروالیں اس کے علاوہ 30نومبر سے 2ڈسمبر تک آرمور منڈل کے تمام دیہاتوں کے آٹو مالکین پولیس اسٹیشن حاضر ہوتے ہوئے ٹاپ نمبر کیلئے ڈرائیونگ لائسنس، آر سی، آدھار کارڈ، 2پاسپورٹ سائز فوٹوز ساتھ لائیں۔

TOPPOPULARRECENT