Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / واستو پر بے پناہ یقین ….کے سی آر کا راستہ تبدیل

واستو پر بے پناہ یقین ….کے سی آر کا راستہ تبدیل

حیدرآباد ۔ 7 / جون (این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کو سکریٹریٹ کے سی بلاک میں واقع اپنے چیمبرس پہونچنے کے لئے بہت جلد نیا راستہ مل جائیگا ۔ کے سی آر جو واستو پر بے پناہ یقین رکھنے کے لئے مشہور ہیں اپنے راستہ کی تبدیلی پر بضد تھے ۔ چنانچہ عہدیداروں کو بھی اس کام کے لئے مجبور ہونا پڑا ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سبزہ زار پر مشتمل ایک پارک سے ان کا راستہ بنایا جا رہا ہے ۔ جہاں سے ان کا قافلہ گذرے گا اور اس راستہ سے سکریٹریٹ کے سی بلاک پہونچیں گے ۔ کے سی آر فی الحال نلہ پوچما مندر کے واستو کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ راستہ چیف منسٹر کے حق میں سازگار نہیں ہے ۔ چنانچہ کے سی آر اپنا راستہ بدلنے کے فیصلے پر بضد ہیں ۔ محکمہ عمارات و شوارع کے عہدیداروں نے اتوار کو اس سرسبز و شاداب پارک کے کچھ حصہ کو مسطح کرتے ہوئے راستہ بنانے کے کام کا آغاز کیا ۔ راستہ کے دیگر مقامات کی بھی صفائی کی جا رہی ہے جہاں سے بہت جلد کے سی آر کے لئے ایک کشادہ سڑک بچھائی جائیگی گی ۔ ماضی میں بھی کے سی آر واستو کے مطابق اپنے چیمبر میں تبدیلی کئے تھے علاوہ ازیں سرکاری رہائش گاہ میں آمد و رفت کے راستوں کو بھی واستو کے مطابق بنایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT