Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / واس سری لنکائی بولنگ کوچ

واس سری لنکائی بولنگ کوچ

کولمبو ۔22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ سری لنکا نے سابق فاسٹ بولر چمند ا واس کو ہندوستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ وہ چمپاکا راما نائیکے کی جگہ سنبھالیں گے جنہوں نے زمبابوے کیخلاف سیریز کے بعد ذاتی مسائل کے باعث مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کی 2015 میں دوبارہ تقرری کی گئی تھی اور وہ تقریباًدوسال تک کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے رہے۔

ہم 4 ہوگئے: ڈی ویلیئرز کا ٹوئیٹ
جوہانسبرگ ۔22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی ونڈے کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز دوسرے بچے کے با پ بن گئے۔ ان کی اہلیہ ڈینیئلی نے مقامی ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا جس کا نام مشاورت سے جان رچرڈ رکھا گیا۔ ابراہام ڈی ویلیئرز نے ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم چار ہوگئے ہیں۔زچہ و بچہ بالکل خیریت سے گھر پر ہیں۔ دونوں کی 2013 میں شادی ہوئی تھی اور ان کا دو سالہ بیٹا ابراہام ڈی ویلیئرز جونیئر بھی موجود ہے۔ کرکٹ کے حلقوں نے ڈی ویلیئرز کو مبارکبادیں دی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT