Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / واشنگٹن سب وے میں دھواں بھر گیا، ایک ہلاک

واشنگٹن سب وے میں دھواں بھر گیا، ایک ہلاک

واشنگٹن ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی دارالخلافہ کے ایک سب وے سرنگ میں کثیف دھواں بھر جانے سے شام کے بھیڑبھاڑ والے اوقات میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ دریں اثناء واشنگٹن میٹرو پولٹین ایریا ٹرانزٹ اتھاریٹی (WMATA) کی خاتون ترجمان نے اس حادثہ کی توثیق کرتے ہوئے اظہار تاسف کیا۔ کثیف دھواں بھر

واشنگٹن ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی دارالخلافہ کے ایک سب وے سرنگ میں کثیف دھواں بھر جانے سے شام کے بھیڑبھاڑ والے اوقات میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ دریں اثناء واشنگٹن میٹرو پولٹین ایریا ٹرانزٹ اتھاریٹی (WMATA) کی خاتون ترجمان نے اس حادثہ کی توثیق کرتے ہوئے اظہار تاسف کیا۔ کثیف دھواں بھرجانے سے سرنگ میں افراتفری کا عالم تھا۔ نیویارک کے بعد واشنگٹن کا یہ ماس ٹرانزٹ سسٹم اپنی نوعیت کا دوسرا مصروف ترین سسٹم ہے۔ واشنگٹن ایمرجنسی میڈیکل سرویسس نے کہا کہ مختلف نوعیت کے 84 زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ آتش فروعملہ سے تعلق رکھنے والا ایک فرد بھی زخمی ہوا ہے۔ دوسری طرف واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ فی الحال ’’ایل انفینٹ پلازہ‘‘ نامی مقام جہاں پر حادثہ رونما ہوا ہے، میٹرو ٹرانزٹ پولیس اور آتش فرو عملہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ دھواں بھرنے کے بعد سرنگ میں موجود تمام پنکھوں کو چلایا گیا ہے جس سے دھویں کی نکاسی عمل میں آئی۔ سرنگ میں موجود ٹرین کے مسافروں کو فوری باہر نکالا گیا اور انہیں آکسیجن فراہم کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT