Tuesday , December 11 2018

واشنگٹن میں شامی سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل

واشنگٹن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے دارالحکومت میں شامی سفارت خانے کی سرگرمیاں معطّل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی سفارت خانے کے اُن تمام ملازمین کو ملک چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے، جن کے پاس امریکہ میں ق

واشنگٹن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے دارالحکومت میں شامی سفارت خانے کی سرگرمیاں معطّل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی سفارت خانے کے اُن تمام ملازمین کو ملک چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے، جن کے پاس امریکہ میں قیام کا اجازت نامہ نہیں ہے۔ کارنی کے بقول شامی صدر بشارالاسد کی جانب سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔ کارنی نے مزید کہا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ سفارتی عملے کا انتخاب بھی ظلم و زیادتی میں ملوث حکومت کرے۔

امریکہ میں نیوز چینل کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
سیاٹل ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک نیوز چینل کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ امریکی شہر سیاٹل میں نیوز چینل کا ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکرانے کے بعد سٹرک پر موجود گاڑیوں کے اوپر جاگرا۔ آتش فرو عملہ کے مطابق حادثے میں جھلسنے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT