Wednesday , May 23 2018
Home / جرائم و حادثات / والدہ اور بھائی کی ڈانٹ پر نوجوان کی خودکشی

والدہ اور بھائی کی ڈانٹ پر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) والدہ اور بڑے بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی جو بے روزگار اور آوارہ گھومتا پھرتا تھا جوبلی ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ ویرا بھدراچاری نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب رات تقریباً 8 بجے اسکا بھائی اور والدہ کام سے گھر لوٹے اور دیکھا کہ چاری نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز علاقہ کا ساکن چاری بے کار آوارہ گھومتا پھرتا تھا جو اس کی حرکتوں سے گھر والے پریشان تھے ۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT