Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ اور خرابی صحت پر دو لڑکیوں کی خودکشی

والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ اور خرابی صحت پر دو لڑکیوں کی خودکشی

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) مادناپیٹ اور کوکٹ پلی کے علاقہ میں دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی ۔ ایک لڑکی جو والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مادناپیٹ کے مطابق 15 سالہ مہیشوری جو چندر ہائٹس علاقہ کے ساکن انجیا کی بیٹی تھی ۔ 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ گذشتہ چند دنوں سے وہ خرا

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) مادناپیٹ اور کوکٹ پلی کے علاقہ میں دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی ۔ ایک لڑکی جو والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مادناپیٹ کے مطابق 15 سالہ مہیشوری جو چندر ہائٹس علاقہ کے ساکن انجیا کی بیٹی تھی ۔ 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ گذشتہ چند دنوں سے وہ خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 19 سالہ دیویہ جو نیو سرینواس نگر علاقہ کے ساکن جگدیش کی بیٹی تھی ۔ پیشہ سے ٹیلرنگ کرتی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ دیویہ کو اس کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی کہ وہ گھریلو کام کاج میں ہاتھ نہیں بٹارہی تھی ۔ والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT