Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ نوجوان لڑکی کی خودکشی

والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ نوجوان لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ لکشمیا جو طالبہ بتائی گئی ہے ۔ بنسی لعل پیٹ علاقہ میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی ۔ گزشتہ روز اس کی والدہ نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT