Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / والدین کی لاپرواہی 7 سالہ کمسن لڑکی فوت

والدین کی لاپرواہی 7 سالہ کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) والدین کی لاپرواہی نے 7 سالہ کمسن لڑکی کی جان لے لی۔ پہاڑی شریف کے علاقہ وینکٹا پورم میں فرحین سلطانہ کو اس کے والدین سید واحد اور فاطمہ سلطانہ نے اپنے دیگر تین بچوں کے ساتھ چھوڑ کر کسی کام کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے۔ فرحین سلطانہ نے مکان میں موجود ایک بکٹ اور اس سے باندھی ہوئی رسی سے کھیل رہی تھی کہ اتفاقی طور پر رسی اس کے گلے کا پھندہ بن گئی اور وہ آناً فاناً فوت ہوگئی۔ اپنی بہن کو بے ہوش دیکھ کر اس کے چھوٹے بھائی 6 سالہ ریحان نے اسے وہاں سے ہٹایا۔ ماں باپ جب شام میں گھر لوٹے تو اپنی بیٹی کو بے ہوشی کی  حالت میں دیکھ کر اسے فوری قریبی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔ پہاڑی شریف پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT