Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / والدین کی ڈانٹ پر لڑکیوںکی خودکشی

والدین کی ڈانٹ پر لڑکیوںکی خودکشی

حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ ونستھلی پورم اور جیڈی میٹلہ میں دو لڑکیوں نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 12 سالہ کماری لویا جو گاندھی نگرصاحب نگر علاقہ کے ساکن سرینواس اس کی بیٹی تھی۔ پانچویں جماعت کی طالبہ تھی۔ لویا صاحب نگر کے ایک سرکاری اسکول میں زیرتعلیم تھی۔ اس لڑکی کے والدین نے معمولی بات پر اسے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 17 سالہ ایس ونیا جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن ستیش کی بیٹی تھی، پیشہ سے مزدور بتائی گئی ہے۔ وہ گذشتہ چند روز سے مزدوری کے کام پر نہیں جارہی تھی۔ اس کے والدین نے کام پر جانے کیلئے زور دیتے ہوئے ایسے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے تنگ آ کر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT