Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / والدین کے روزآنہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر لڑکی کی خودکشی

والدین کے روزآنہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /11 اگست ( سیاست نیوز ) والدین کے روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر ایک 13 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 13 سالہ لڑکی تیجسوانی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کاپرا علاقہ کے ساکن چندرا شیکھر کی لرکی تیجسوانی والدین کے جھگڑوں سے پریشان اس کے والدین کے درمیان آئے دن جھگڑا چلتا تھا 8 اگست کے دن معمولی بات پر جھگڑے کے بعد لڑکی کے والد نے اس کی والدہ کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ لرکی نے خوف کے عالم میں نامعلوم دوائیوں کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT